کانگریس نے آج نریندرمودی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے بلندبانگ دعووں کا
مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے صرف بے روزگاری
کے محاذ پر ترقی حاصل کی ہے۔کل ہند کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منوی سنگھوی نے یہاں نامہ نگاروں
سے کہا
کہ کہاں تو دعوی کیا گیا تھا کہ ہر سال دو کروڑ روزگار فراہم کئے جائیں گے
لیکن بنیادی حقیقت یہ ہے کہ لوگ بے روزگار ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کی کارکردگی سے این ڈی اے حکومت کی کارکردگی کا موازنہ کیا جائے ۔